وزیر اعظم مودی فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ

وزیر اعظم مودی فرانس کا اپنا دو روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کریں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

یو این آئی

ابوظہبی: وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کا اپنا دو روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے وزیر اعظم کا یو اے ای کایہ پانچواں دورہ ہے۔

وزیر اعظم یو اے ای کا اپنا پانچواں دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب ہند-متحدہ عرب امارات تعلقات بامِ عروج پر ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک جامع کلیدی شراکت داری ہے، جو تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوام سے عوام کے رابطے سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کا 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا نشانہ ہے۔


وزیر اعظم مودی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم سمجھوتوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کی بھی توقع ہے، جن سے تجارت اور سرمایہ کاری مزید مستحکم ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔