بنگال کے سرکاری مدرسوں میں درخت لگائے جانے کا منصوبہ

مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن محکمہ کے ڈائریکٹر عابد حسین نے حکومت کے زیر انتظام چلنے والے 582 مدرسوں کے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ مدرسوں میں تالاب بنانے اور کم سے کم 50 درخت ضرور لگائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: ”پانی کے تحفظ“ اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے بنگال حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم میں اب حکومت کے زیر انتظام چلنے والے مدرسوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ ریاست کے تمام مدرسوں میں تالاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ سے درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن محکمہ کے ڈائریکٹر عابد حسین نے حکومت کے زیر انتظام چلنے والے 582 مدرسوں کے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ تالاب بنانے اور کم سے کم 50 درخت ضرور لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ماحولیات کا تحفظ اور مستقبل میں پانی کی قلت نہ ہو اس کے لئے پیش اقدامات ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اس کے لئے مدرسوں کو مالی مدد بھی کرے گی تاکہ مدرسوں میں درخت لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تالاب کی کھدائی کو پنچایت کے تحت چلنے والے 100دن کام اسکیم سے جوڑا جائے گا۔ عابد حسین نے حفاظتی نقطہ نظر پر کہا کہ تالاب میں طالب علم نہ گریں اس کے پیش نظر تالاب کو گھیرا بھی جائے گا۔

بنگال کے سرکاری مدرسوں میں  درخت لگائے جانے کا منصوبہ

مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے مطابق شہروں میں واقع مدرسوں کے پاس زمین کم ہے مگر دیہی علاقوں میں واقع بیشتر مدرسوں کے پاس پانچ سے 6 ایکڑ زمین ہیں۔ اس لیے دیہی علاقوں میں واقع مدرسوں میں تالاب ضرور کھودے جائیں گے۔عابد حسین نے کہا کہ تالاب کے پانی کو طلباء استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ ملک کے کئی حصوں میں پانی کی قلت کے بعد مغربی بنگال حکومت نے پانچ کے تحفظ کے لئے مہم کی شروعات کی ہے۔12جولائی کو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں پانی بچاؤ جلوس بھی نکالا۔

مدرسہ بورڈ کے سینئر آفیسر کے مطابق کئی مدرسوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جہاں پانی ضائع بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں، اس لیے مدرسہ بورڈ کے ذمہ داروں سے کہا گیا ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کیے اقدامات کریں، اس کے لئے تالاب بہترین قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ دوسرے یہ کہ مدرسوں کے پاس زمین خالی ہیں اس لیے ماحولیات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر زور دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ہر ایک مدرسے میں کم سے کم 50 درخت لگائے جائیں گے اس کے بعد اس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔