ممبئی میں 1524 درخت کاٹنے کی تیاری! جی ایم ایل آر پروجیکٹ سے مقامی باشندوں کی صحت کو خطرہ لاحق
ممبئی جیسے گنجان آبادی والے شہر میں درخت ہوا کو صاف رکھنے اور گرمی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی سے ماحول کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ممبئی میں گوریگاؤں-مُلنڈ لنک روڈ (جی ایم ایل آر) پروجیکٹ کے پیش نظر درختوں کی کٹائی کی تجویز سامنے آنے کے بعد ماحولیات سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے مجموعی طور پر 1,524 درختوں کی کٹائی کے لیے تجویز پیش کی گئی ہے۔ ان میں 695 درختوں کو کاٹنے اور سینکڑوں درختوں کو دوسری جگہ منتقل کر کے دوبارہ لگانے کا منصوبہ ہے۔ درختوں کی کٹائی سے شہر کے ماحول اور ہوا کے معیار پر اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کا براہ راست اثر ممبئی میں رہنے والے لوگوں کی صحت پر بھی پڑ سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جی ایم ایل آر پروجیکٹ کا مقصد گوریگاؤں اور ملنڈ کے درمیان سڑک رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی کی تجویز سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تجویز کے مطابق 695 درخت کاٹے جانے ہیں۔ ماحولیات سے وابستہ لوگوں کا ماننا ہے کہ درختوں کی کٹائی اور دوسری جگہ منتقلی کا اثر صرف ہریالی تک محدود نہیں رہے گا۔ اس سے آس پاس کے علاقوں کے ماحول اور ہوا کے معیار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی جیسے گنجان آبادی والے شہر میں درخت ہوا کو صاف رکھنے اور گرمی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی سے ماحول کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اگر اس سے ہوا کا معیار خراب ہوتا ہے تو لوگوں میں سانس سے متعلق مسائل کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ درختوں کی کٹائی کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے ’واچ ڈاگ فاؤنڈیشن‘ نے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کے لیے دوسرے راستوں اور متبادل امکانات پر بھی غور کیا جانا چاہیے، تاکہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ماحول کو ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔
فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی گاڈفری پمینٹا نے اس معاملے میں بی ایم سی انتظامیہ اور محکمۂ ماحولیات کو خط لکھا ہے۔ شہریوں سے درختوں کی کٹائی کی تجویز پر اعتراضات اور تجاویز طلب کیے جانے کے بعد یہ خط و کتابت کی گئی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا انتظامیہ درختوں کو بچانے کے لیے کسی متبادل راستے پر غور کرے گی یا جی ایم ایل آر پروجیکٹ کے لیے درختوں کی کٹائی کی تجویز پر آگے بڑھا جائے گا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
