انلاک ،دہلی میں پارکوں کےبعد آج سے جم بھی کھلیں گے

دہلی میں اب تعلیمی اداروں، تھیٹروں، اسپا، اورسویمنگ پول جیسے کچھ مقامات کے علاوہ بیشتر سرگرمیوں اور مقامات کو پھرسے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے جم اوریوگا سنٹر کھل جائیں گے ۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہفتہ کی شب کہا کہ ہوٹلوں کو شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن اس میں شامل ہونے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 50 ہوگی۔

اتھارٹی نے کہاکہ ’’جم خانوں اوریوگا انسٹی ٹیوٹ کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بینکویٹ ہال، میرج ہال، اورہوٹلوں کو زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی حد کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔


قابل ذکر ہے کہ دہلی میں مرحلہ وار ’ان لاک‘ کا عمل 31 مئی سے شروع ہواہے۔ یہاں اب تعلیمی اداروں، تھیٹروں، اسپا، اورسویمنگ پول جیسے کچھ مقامات کے علاوہ بیشتر سرگرمیوں اور مقامات کو پھرسے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اتھارٹی نے میٹرو کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریٹ کرنے کی مدت میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل دہلی میٹرو کارپوریشن نے 14 جون کو دہلی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے پابندیوں میں دی جارہی رعایت کے سبب میٹرواسٹیشنوں میں داخل ہونے اورٹرین میں چڑھنے کے لئے لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے قومی راجدھانی میں 19 اپریل کو ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاون لگایا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے بڑھاکر 31 مئی تک کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔