پٹرول کی قیمت تین سال میں سب سے اونچی سطح پر

دہلی میں 25 جنوری کو پٹرول کی قیمت 72.49 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 80.36 روپے فی لیٹر رہی جو 3 تین سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: گھریلو بازار میں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا رخ جاری ہے۔ ڈیزل مسلسل نئے ریکارڈ بناتاجارہا ہے جب کہ پٹرول کی قیمت آج تین سال میں سب سے اونچی سطح پر پہونچ گئی۔

دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.49روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 80.36 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

دارالحکومت دہلی سمیت چاروں میٹروشہروں میں پٹرول اور ڈیزل ریکارڈ توڑ مہنگے ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے دہلی، ممبئی اور چینی میں اگست 2014 میں اور کولکاتہ میں اکتوبر 2014 میں ایندھن کی قیمتوں میں اتنی تیزی درج کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Jan 2018, 4:42 PM