پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

اب تک اس مہینے میں ان دونوں کی قیمتوں میں 22 دنوں میں سے 17 دن میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ میں اب تک پٹرول 5.25 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 5.85 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل میں تیزی جاری رہنے کے دباؤ میں جمعہ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ کیا گیا۔ جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 106.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35 سے 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 112.78 روپے اور ڈیزل 103.68 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول سب سے زیادہ مہنگا 115.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.89 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 110.44 روپے اور ڈیزل 102.21 روپے فی لیٹر، بنگلورمیں پٹرول 110.61 روپیے اور ڈیزل 101.49 روپیے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ پٹنہ کی طرح رانچی میں پٹرول کے ساتھ ہی ڈیزل بھی سنچری لگا چکا ہے۔ پٹرول 101.23 روپیے اور ڈیزل 100.90 روپیے فی لیٹر پر ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 104.08 روپیے اور ڈیزل 96.26 روپیے فی لیٹر پر ہے۔


ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اب تک اس مہینے میں ان دونوں کی قیمتوں میں 22 دنوں میں سے 17 دن میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ میں اب تک پٹرول 5.25 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 5.85 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں خام تیل ہنوز اونچی سطح پر ہے۔ جمعرات کو امریکی بازار میں کچھ نرمی دیکھنے میں آئی، تاہم خام تیل اب بھی ریکارڈ سطح پر ہے۔ برینٹ کروڈ نرم پڑ کر قیمت 84.61 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 82.50 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ پچھلے ہفتے بھی ان دونوں میں تقریباً تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 106.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔


ملک کے بڑے شہروں میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت اس طرح ہیں۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— ڈیزل (روپے/لیٹر)

دہلی —————— 106.89 —————— 95.62۔

ممبئی —————— 112.78 —————— 103.68

چنئی —————— 103.92 —————— 99.92

کولکاتا—————— 107.44 —————— 98.78

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔