پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 33ویں دن بھی رہیں مستحکم

تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مقامی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 33ویں دن مستحکم رہیں۔ تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔


عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ جمعرات کو 2.53 فیصد کم ہوکر 108.91 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.87 فیصد کمی کے ساتھ 103.14 ڈالر فی بیرل رہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-

شہر........................پٹرول........................ڈیزل

دہلی........................96.72........................89.62

ممبئی...................111.35........................97.28

کولکاتہ..................106.03........................92.76

چنئی....................102.63........................94.24

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔