پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار

ملک بھر میں بدھ کے روز لگاتار تیسرے دن تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا، تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اپنی ریکارڈ ترین سطح پر برقرار ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں بدھ کے روز لگاتار تیسرے دن تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور لوگوں نے کچھ راحت ضرورت محسوس کی تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اپنی ریکارڈ ترین سطح پر ہنوز برقرار ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی میں اس وقت پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔


ادھر، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کا رُخ برقرار ہے اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 63 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کے لئے اوپیک پلس کے ممالک کا اجلاس کل ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔