پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 39ویں روزبھی ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: خام تیل کی بین الاقوامی سطح پر 76 ڈالر فی بیرل ہونے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مسلسل 39 ویں دن مستحکم رہیں۔ 2 دسمبر کو دہلی میں ویٹ کم کئے جانے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

آج سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ 1.13 فیصد اضافے کے ساتھ 76 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.35 فیصد اضافے کے ساتھ 72.64 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا تھا۔


گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 39ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام—— پٹرول (روپے/ لیٹر)——(ڈیزل روپے/ لیٹر)

دہلی —————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی—————— 109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ —————— 104.67—————— 89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔