پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 14ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پھر بھی ملکی کمپنیوں میں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باجود گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی، جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں لگاتار چودہویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پھر بھی ملکی کمپنیوں میں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ——————103.97——————86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔