عوام بی جے پی-شیو سینا حکومت کو اکھاڑ پھینکیں: شرد پوار

شرد پوار نے کہا ہے کہ غلط ہاتھوں سے اقتدار چھیننا ان کی ذمہ داری تھی اور وہ بی جے پی - شیوسینا کی مخلوط حکومت کو ختم کرنے کے لئے اس وقت تک کوئی کسر نہیں چھوڑیں جب تک انہیں اقتدار سے باہر نہیں کر دیتے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولہاپور: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ غلط ہاتھوں سے اقتدار چھیننا ان کی ذمہ داری تھی اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) -شیوسینا کی مخلوط حکومت کو ختم کرنے کے لئے اس وقت تک کوئی کسر نہیں چھوڑیں جب تک انہیں اقتدار سے باہر نہیں کر دیتے۔

پوار نے رادھانگري-بھدرگڑھ اسمبلی حلقہ میں گزشتہ رات جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو’ میں جوان ہوں‘۔ انہوں نے عوام سے موجودہ حکومت کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے میں امداد کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیوجی مہاراج کی نگری سے موجودہ حکومت کو ہٹانے کی بنیاد ڈالی جائے گی۔


پوار نے کہا کہ اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے انتخابات وہ 14 مرتبہ جیتے ہیں ۔ چار مرتبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی، مرکزی وزیر زراعت، خوراک اور وزیر دفاع رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے لیکن ریاست غلط ہاتھوں میں ہے، اس لئے وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک موجودہ حکومت کو اقتدار سے باہر نہیں کر دیتے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مہاراشٹر میں سیلابی صورتحال تھی لیکن یہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کر پائی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور دیگر لیڈر متاثرین کی ا مداد کے بجائے سیلاب کا ہوائی سروے کرنے میں مصروف رہے۔ پوار نے کہا کہ جس ریاست میں کسان خودکشی کر رہے ہوں وہاں کی حکومت کس طرح چین سے بیٹھ سکتی ہے ۔ جب ان کی حکومت تھی تب انہوں نے کسانوں کو 70 ہزار کروڑ روپے کی ا مداد کی تھی ۔ موجودہ حکومت صرف صنعت کاروں کے قرض معاف کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Oct 2019, 9:54 PM