چھت پر کھیلا جا رہا تھا جوا، ڈرون کیمرے سے نگرانی کا اعلان سن مچ گئی بھگدڑ... ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ‘ٹک ٹاک’ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگ گھر کی چھت پر بیٹھ کر تاش کے پتے کھیل رہے ہیں۔ اسی درمیان ڈرون کیمرے سے نگرانی کا اعلان ہوتا ہے اور سبھی افراد چھت سے بھاگ جاتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس وبا کے انفیکشن کو روکنے کے لیے پورے ملک میں اس وقت لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں ایسے علاقوں کو سیل بھی کر دیا گیا ہے جہاں انفیکشن کے معاملے زیادہ سامنے آئے ہیں۔ پھر بھی کئی علاقوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کئی مقامات پر تو پولس انتظامیہ کو لوگوں کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے تاکہ کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اس درمیان ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔

دراصل ایک گھر کی چھت پر کچھ لوگ بیٹھ کر تاش کے پتے کھیل رہے ہوتے ہیں جب پولس یہ اعلان کرتی ہوئی علاقے سے گزرتی ہے کہ سبھی گھروں کے اوپر ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے اور قانون توڑنے والوں کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دی جائے گی۔ یہ سن کر سبھی لوگ گھر کی چھت سے فرار ہو جاتے ہیں۔ یہ سب ایک 'ٹک ٹاک' ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔


ویڈیو میں پولس مائک سے یہ اعلان کرتی ہوئی سنائی دے رہی ہے کہ "ڈرون کیمرے سے آپ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اگر آپ جھنڈ بنا کر بیٹھیں گے تو کارروائی کی جائے گی۔ آپ لوگ اپنے گھر پر رہیں۔ اگر ڈرون کیمرے میں آپ کی تصویر آ گئی تو سخت کارروائی ہوگی۔"

یہ 'ٹک ٹاک' ویڈیو صدام انصاری نامی ایک ٹک ٹاک یوزر نے شیئر کیا ہے لیکن اس میں یہ نہیں بتایا ہے کہ ویڈیو کہاں کا ہے۔ اس ویڈیو کی حقیقت کی تصدیق بھی نہیں کی جا سکتی کیونکہ اکثر ٹک ٹاک میں پرانے ویڈیو کا استعمال کر کے اس میں کسی دوسری آواز کا استعمال کیا جاتا ہے اور پھر شیئر کر دیا جاتا ہے تاکہ لوگ اس سے محظوظ ہو سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔