دربھنگہ میں ایمس بنانے کا راستہ ہموار، حکومت بہار نے مرکز کی سبھی شرائط کو کیا منظور

محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے نئی دہلی میں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح کے سکریٹری سدھانش پنت کو دربھنگہ ایمس سے متعلق تجویز سونپ دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بہار کے دربھنگہ ضلع میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی تعمیر کو لے کر بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دربھنگہ ایمس کی تعمیر کا منصوبہ ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے کیونکہ ریاستی حکومت نے 7 دسمبر کو دربھنگہ کے شوبھن میں ایمس کی تعمیر سے متعلق تجویز مرکزی حکومت کو سونپ دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے نئی دہلی میں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح کے سکریٹری سدھانش پنت کو دربھنگہ ایمس سے متعلق تجویز سونپ دی ہے۔ محکمہ جاتی اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت نے نئی تجویز میں مرکزی حکومت کی سبھی ضروری شرائط کو منظور کر لیا ہے۔ اس میں دربھنگہ ایمس کو 4 لین سے جوڑنے کا کام بھی شامل ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دربھنگہ ایمس کی تعمیر کے لیے زمین کو برابر کر بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کو ملی ہے۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ دربھنگہ میں نئے ڈیزائن پر ایمس کی تعمیر کرائے تاکہ مقامی ضروریات پوری ہو سکیں۔ شوبھن میں منظور کی گئی زمین آمس-دربھنگہ 4 لین سے پانچ کلومیٹر دور ہے، ایسے میں یہاں مریض بغیر جام میں پھنسے آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے بہار ہیلتھ اینڈ بیسک انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کو زمین کی بھرائی اور چہار دیواری تعمیر کی ذمہ داری سونپی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔