پاترا چال گھوٹالہ: سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راؤت سے آج پوچھ گچھ کرے گی ای ڈی

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت سے آج پاترا چال اراضی گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار پوچھ گچھ کریں گے

سنجے راؤت اور ورشا راؤت / سوشل میڈیا
سنجے راؤت اور ورشا راؤت / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: نفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے آج شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ای ڈی حکام نے انہیں پاترا چال گھوٹالہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ ممبئی میں ای ڈی کے دفتر میں ورشا راؤت سے پوچھ گچھ کی جائے گی، جوکہ صبح 11 بجے شروع ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پاترا چال گھوٹالہ میں سنجے راؤت سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی اور اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سنجے راؤت فی الحال ای ڈی ریمانڈ پر ہے۔ وہ 8 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں رہیں گے۔ اس گھوٹالہ میں سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت کا نام بھی آیا ہے۔


ممبئی کے گورگاؤں میں پاترا چال کی تعمیر نو میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد ہو رہے ہیں۔ ورشا راؤت اور معاملہ کے دیگر ملزمان کا بالارڈ، ممبئی میں واقع ای ڈی کے دفتر میں سنجے راؤت سے سامنا کرایا جا سکتا ہے۔ ای ڈی نے ورشا راؤت سے ماضی میں بھی کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔

ای ڈی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سنجے راؤت کو جمعہ کی صبح طبی معائنے کے لیے جے جے اسپتال لے گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں دوبارہ ای ڈی کے دفتر لایا گیا۔ اس دوران صحافیوں نے سنجے راؤت سے پوچھا ورشا راؤت کی پیشی کے حوالہ سے سوال کیا، جس کے جواب میں انہں نے کہا ’’انہیں آنے دو، انہیں آنے دو، سب کو آنے دو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */