کشی نگر میں مسجد میں دھماکہ سے سنسنی، ایس ٹی ایف کی پوچھ گچھ

اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے ضلع کے ترک پٹی علاقے میں مسجد دھماکہ معاملے کی جانچ کے لئے منگل کو ایس ٹی ایف اور مقامی ایل آئی یو کے افسران نے موقع کا معائنہ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے ضلع کے ترک پٹی علاقے میں مسجد دھماکہ معاملے کی جانچ کے لئے منگل کو ایس ٹی ایف اور مقامی ایل آئی یو کے افسران نے موقع کا معائنہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اوروا صوفیہ گنج گاؤں کے بیراگی پٹی ٹولہ کے مغرب میں واقع مسجد میں پیر کی دوپہر اس وقت زبردست دھماکہ ہوگیا تھا جب وہاں نماز کی تیاری چل رہی تھی۔ دھماکے سے مسجد کی کھڑکیوں اور دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ چھت میں کئی جگہ دراڑیں پڑگئی تھیں۔ مسجد کے اندر اور باہر دھواں ہی دھواں تھا۔


مسجد کے امام کے مطابق دھماکہ انورٹر کی بیٹری کی وجہ سے ہوا جبکہ مقامی افراد میں اس سلسلے میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں ہیں۔ اس ضمن میں سی او اے ٹی ایس گورکھپور ، ایل آئی یو ٹیم کشی نگر ، سی او پٹرونہ وغیرہ نے منگل کو موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس ضمن میں پیر کی رات پوچھ گچھ کے لئے تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Nov 2019, 10:30 PM