پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا: باجوہ

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کے لئے آخر تک لڑتا رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
i

راولپنڈی: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کے لئے آخر تک لڑتا رہے گا۔

قمر باجوہ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج اپنے آخری جوان اور آخری گولی تک کشمیریوں کے مفادات کے لئے لڑتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لئے بہت اہم ہے اور وہ اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔


قمر باجوہ نے بین الاقوامی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان امن کا پیامبر ہے اور آج ملک میں امن کا ماحول ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردی سے لڑنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے اور اب یہ ذمہ داری دنیا کے باقی ممالک کو نبھا نی ہے ۔‘‘

فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ ’’ایک پرامن اور مضبوط پاکستان کی تعمیر ہمارا مقصد ہے اور ہم مسلسل اس طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہاملک کی مسلح افواج نے جنگ اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی قربانیاں دے کر وطن کی حفاظت کی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔