كلبھوشن جادھو سے آج ملاقات کریں گے ہندوستانی سفارتکار

پاکستان میں ہندوستانی مشن کے انچارج گورو آہلووالیہ کلبھوشن جادھو سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے لئے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی عدالت کے فیصلہ کے مطابق پاکستان میں قید ہندوستانی شہری كلبھوش جادھو سے پیر کو اسلام آباد میں ہندوستانی مشن کے انچارج گورو آہلووالیہ ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ ہندوستان، پاکستان سے گزشتہ تین برسوں سے كلبھوشن جادھو سے سفارتی رابطہ کی اجازت مانگ رہا تھا۔ اجازت نہ دیئے جانے کے مسئلہ کو ہندوستان نے بین الاقوامی عدالت کے سامنے اٹھایا تھا اور عدالت نے متفقہ طور پر ہندوستان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔


ذرائع نے بتایا کہ عدالت میں کامیابی کے بعد ہندوستان کلبھوشن جادھو سے آج سفارتی رابطہ قائم کرے گا۔ پاکستان میں ہندوستانی مشن کے انچارج گورو آہلووالیہ کلبھوشن جادھو سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے لئے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ ہندوستان کو امید ہے کہ پاکستان اس ملاقات سے قبل مناسب ماحول تیار کرے گا تاکہ میٹنگ مکمل طور پر بین الاقوامی عدالت کے احکامات کے مطابق آزادانہ، منصفانہ، بامعنی اور مؤثر ہو۔


پاکستان نے اگست میں بھی ہندوستان کو کلبھوشن جادھو سے سفارتی رابطے کی مشروط اجازت دینے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ اس ملاقات کے دوران پاکستان کا ایک فوجی افسر بھی موجود رہے گا۔ پاکستان نے اس پیشکش كو ٹھکرا دیا تھا اور کہا تھا کہ ملاقات ویانا معاہدے کی دفعات کے مطابق ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */