ایک ڈنڈے اور ایک جھنڈے کے نیچے آنا ہو گا: اویسی

اویسی نے کہا مسلمانوں پر آنے والی کسی بھی آفت پر ان کی پارٹی اور خود انہوں نے آواز بن کر پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے، دوسری پارٹی کے مسلم دُم چھلوں نے نہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مسلم سماج کے عوام کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنا ہے تو ایک ڈنڈے اور ایک جھنڈے کے نیچے آنا ہوگا۔

اویسی نے ہفتے روز ضلع میرٹھ کے قصبے کیٹھور میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلت اور یادو کو ایک ڈنڈے اور ایک جھنڈے کے نیچے رہ کر ہی سرکاری نوکریوں میں جگہ پائے ہیں جبکہ دوسری طرف مسلمانوں کی قسمت میں، دنگے، فساد، جیل ، بربادی اور تباہی لکھی ہوئی ہے۔


مسلم سماج کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ورنہ اترپردیش میں نا انصافی کا شکار ہونا طے ہے کیونکہ اعداد وشمار اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر آنے والی کسی بھی آفت پر ان کی پارٹی اور خود انہوں نے آواز بن کر پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے، دوسری پارٹی کے مسلم دُم چھلوں نے نہیں۔

مسٹر اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 100 کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا دعویٰ کرتے ہوں لیکن سچائی ہے کہ محض 1 فیصد ملک کے عوام کو ویکسین مل پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ مرکز اوراترپردیش میں بی جے پی کی کامیابی سماجوادی پارٹی ،بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کی غلط پالیسیز کا نتیجہ ہے۔


قبل ازیں مسٹر اویسی نے کل صبح میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر اور اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما زبیر کی گزشتہ 28 اگست کو دن دہاڑے کیے گئے قتل کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انھیں تعزیت پیش کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔