بہار: جرائم بے قابو، بدمعاشوں نے ایل جے پی لیڈر کو ماری گولی، حالت سنگین

بہار کے آرہ ضلع میں گزشتہ رات جرائم پیشوں نے ایل جے پی لیڈر کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ واقعہ ضلع کے جگدیش پور تھانہ حلقہ کے اساڑھی گاؤں کا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار میں جرائم کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ بھوجپور ضلع کے جگدیش پور تھانہ حلقہ میں نامعلوم جرائم پیشوں نے لوک جن شکتی پارٹی کے ایک لیڈر کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔ زخمی حالت میں انھیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

پولس کے مطابق جگدیش پور تھانہ حلقہ کے کسمہا گاؤں باشندہ پریم چند یادو بدھ کی دیر شب اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ اساڑھی گاؤں میں منعقد ایک ثقافتی پروگرام میں حصہ لے کر واپس کسمہا گاؤں لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران مسلح جرائم پیشوں نے انھیں گولی مار دی، جس سے وہ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ آناً فاناً میں زخمی حالت میں ایل جے پی لیڈر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی جان پر خطرہ برقرار ہے۔


پولس کے ایک افسر نے بتایا کہ پولس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہیں۔ گولی مارنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ زخمی نوجوان ایل جے پی کے جنرل سکریٹری بتائے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔