اقلیتی طبقہ کی سماجی، تعلیمی ترقی کے ساتھ ذمہ دار قیادت پیدا کرنا ہمارا عزم: پرکاش امبیڈکر

دلت رہنماء اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے روح رواں پرکاش امبیڈکر نے زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اقلیتوں اور مسلمانوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن منصوبہ سازی کی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: اقلیتی فرقہ کی سماجی ،تعلیمی ترقی کے ساتھ ذمہ دار قیادت پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، دلت رہنماء اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے روح رواں پرکاش امبیڈکر نے یہ بیان دیتے ہوئے یقین دلایا ہے، اقلیتوں اور مسلمانوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن منصوبہ۔سازی کی جائے گی۔

آج یہاں ایک بیان میں امبیڈکر نے مزید کہاکہ پچھلے 73سالوں سے کانگریس نے آپ کی جو حالت بنائی ہے ،اس سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں اور حال میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد نے آپ کے لیے جو پالیسی مرتب کی ہے اور آپ کے لیےان کا کیا منشاء ہے ، اس کا بھی آپ کو بخوبی علم ہے۔


انہوں نے۔کہاکہ موجودہ دور میں آپ کو خود اپنی ایک ذمہ دار قیادت پیدا کرنی ہے اور اپنے لیے انصاف کی جنگ خود ہی لڑنی ہوگی۔اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگا اور میں اس مقصد کے لیے آپکے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ونچت بہوجن اگھاڑی کی سرکار بننے کے نتیجے میں ریاست میں دنگا وفرقہ وارانہ فسادمخالف قانون فورا تشکیل دیا جائے گااور موب لنچنگ کے خلاف بھی سخت ترین قانون بنانے کی میں یقین دہانی کراتا ہوں۔

امبیڈکر نے اس بات کا بھی یقین دلایاکہ مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پرہرممکن طریقہ پر ریزرویشن دیا جائے گااورسماجی بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے، ان کی تنگ اور پسماندگی کی شکار بستیوں کو سدھارنے کے لیے ترجیحی بنیاد پر منصوبہ سازی کی جائے گی۔تاکہ ان بستیوں کو انسانوں کے رہنے کے لائق بنایا جاسکے۔


سمبڈکر کے مطابق میں آپ کا محافظ ہو ں،آپ مجھ پر مکمل یقین کیجئے کہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری کوشش کرونگا۔ میری آپ سے اپیل ہے کہ آئندہ پیر 21 ، اکتوبر کو ونچت بہوجن اگھاڑی کے سبھی امیدواروں کو کامیابی دلانے کے لئے انہیں اپنے قیمتی ووٹوں سے نوازیں۔ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدواروں کے نشانی رسوئی گیس سلینڈر ہے۔ان کی کامیابی شیوسینا اور بی جے پی اتحاد کی شکست کی ضامن ہے اور ان کی شکست سے ظلم اور زیادتی کے ایک دور کا خاتمہ ممکن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Oct 2019, 8:00 PM