امریکہ میں گولی باری ایک شخص کی موت

امریکی ریاست میزوری میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے ایک اسٹور پر ہوئی گولی باری میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ریاست میزوری میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے ایک اسٹور پر ہوئی گولی باری میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح ارکاسس سرحد کے قریب شہر کوشکون میں اسنَیپی مارٹ اسٹور میں گولی باری کا واقعہ ہوا۔

نیشنل روڈ گشت کرنے والے سارجینٹ جیف کِنڈر کے مطابق گولی باری میں مارا گیا شخص اور ایک زخمی شخص دیگر ریاست سے ہیں۔ ڈبلیو آئی ایس ٹی وی نے کِنڈر کے حوالے سے کہا کہ گولی باری میں زخمی تین افراد کو سنگین حالت میں اسپرنگ فیلڈ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ گولی باری کرنے والے ایک 28 برس کے شخص کو حراست میں لیا گیا گیا ہے۔ ڈبلیو آئی ایس ٹی وی کے مطابق تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ گولی باری کرنے والے اور متاثرین میں سے کسی ایک کے مابین تعلق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔