گجرات: 14 دن سے گھر میں کوارنٹائن شخص نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

بناسکانٹھا میں ایک شخص کی کوارنٹائن مدت 3 اپریل کو ختم ہو رہی تھی لیکن اسی دن پھانسی لگا کر اس نے خودکشی کر لی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید اس نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے ایسا قدم اٹھایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس سے انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان ہندوستان میں لوگ پوری طرح سے گھر میں قید ہو چکے ہیں۔ جس شخص کو اس وائرس کا انفیکشن ہے وہ گھروں میں یا اسپتال و کوارنٹائن سنٹر میں علیحدہ رہ رہا ہے اور جو لوگ اس انفیکشن کی زد میں نہیں ہیں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گھروں میں بند ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں کوارنٹائن شخص یا پھر کورونا کے مشتبہ مریض نے ذہنی تناؤ یا گھبراہٹ کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ ایسا ہی ایک معاملہ گجرات سے سامنے آیا ہے جہاں 14 دنوں سے گھر میں کوارنٹائن ایک شخص نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔

واقعہ گجرات کے بناسکانٹھا کا ہے جہاں 20 مارچ سے گھر میں کوارنٹائن شخص نے جمعہ کے روز پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ حالانکہ 3 اپریل کو ہی اس کی کوارنٹائن مدت ختم ہو رہی تھی، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے اس نے موت کو گلے لگا لیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں رنج و غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پولس نے مہلوک کی لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور پورے واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔


واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن 3 ہزار سے بھی زیادہ لوگوں میں پایا جا چکا ہے اور مہلوکین کیس تعداد 60 کو پار کر چکی ہے۔ جہاں تک گجرات کا سوال ہے، یہاں متاثرین کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔