راہل گاندھی نے ’پنچایتی راج دیوس‘ کے موقع پر راجیو گاندھی کو پیش کیا سلام

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے قومی پنچایتی راج دیوس پر جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں دوراندیش قرار دیا اور کہا کہ وہ مقامی خود حکمرانی کے سرخیل تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس سابق صدر راہل گاندھی نے قومی پنچایتی راج دیوس پر جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں دوراندیش قرار دیتے دیا ور کہا کہ وہ مقامی خود حکمرانی کے سرخیل تھے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’آج قومی پنچایتی راج دیوس پر مقامی سطح پر خود حکومت کے خالق، دور اندیش قابل احترام راجیو گاندھی جی کو میرا سلام اور ملک کے سبھی سربراہان، عوام اور بلدیاتی اداروں کے ممبروں کو میری دلی مبارکباد۔‘‘

انہوں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے بھی پنچایتی راج نظام کو اہم بتایا اور کہا ’’کووڈ-19 آفت میں بھی ملک کے ہر ضرورت مند تک پہنچنے کے لئے پنچایتی ڈھانچے کا اہم رول ہے۔‘‘


واضح رہے کہ سال 1992 میں آج ہی کے دن آئین میں 73 ویں ترمیم کرتے ہوئے پنچایتی راج نظام نافذ کر کے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دیئے گئے تھے۔ تاہم 24 اپریل کو پنچائتی راج دیوس کے طور پر منانے کی شروعات 2010 سے ہوئی۔ پنچائتی راج نظام کی نگرانی کے لئے 27 مئی 2004 کو ایک الگ وزارت بھی تشکیل دی گئی۔ راجستھان ملک کا پہلا صوبہ مانا جاتا ہے جس نے پنچائتی راج نظام کو نافذ کیا تھا۔

پنچائتی راج کے تحت گاؤں کی سطح پر گرام سبھا، بلاک سطح پر منڈل پریشد اور ضلع سطح پر ضلع پریشد ہوتی ہے۔ ان تمام باڈیز کو معاشی ترقی اور سماجی انصاف کی طاقت اور ذمہ داری فراہم کی گئی ہے۔ ان بلدیاتی اداروں میں ووٹنگ کے ذریعے ارکان کا انتخاب ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Apr 2020, 5:40 PM