اب کھانا آرڈر کرنے پر دینے ہوں گے زیادہ پیسے، زومیٹو کے بعد سویگی نے بھی بڑھائی پلیٹ فارم فیس

سویگی ایپ کی بلنگ کے مطابق پلیٹ فارم فیس میں تقریباً 17 فیصد 2.59 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ’پلیٹ فارم کے آپریشن اور دیکھ بھال‘ میں مدد کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم سویگی نے کھانا آرڈر کرنے پر لگنے والی پلیٹ فارم فیس میں 17 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد یہ فیس 17.58 روپے فی آرڈر (جی ایس ٹی سمیت) ہو گئی ہے، جو پہلے 14.99 روپے تھی۔ سویگی ایپ کی بلنگ کے مطابق پلیٹ فارم فیس میں تقریباً 17 فیصد 2.59 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ’پلیٹ فارم کے آپریشن اور دیکھ بھال‘ میں مدد کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگست 2025 میں سویگی نے پلیٹ فارم فیس میں تقریباً 2 روپے کا اضافہ کیا تھا، جو کہ پہلے 12 روپے تھی۔ پلیٹ فارم فیس میں تازہ اضافہ کے بعد نئی فیس 14.90 روپے فی آرڈر (جی ایس ٹی سے قبل) ہو گئی ہے، جو کہ پہلے 12.5 روپے تھی، جی ایس ٹی سمیت اب فیس 17.58 روپے فی آرڈر ہو گئی ہے۔ پلیٹ فارم فیس میں یہ اضافہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب حال ہی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ریستوراں کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔


سویگی کے علاوہ دیگر فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زومیٹو نے پلیٹ فارم فیس میں پہلے ہی اضافہ کر دیا تھا۔ زومیٹو نے پلیٹ فارم فیس میں 19.2 فیصد یا 2.40 روپے فی آرڈر کا اضافہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی زومیٹو نے ستمبر 2025 میں پلیٹ فارم فیس میں تبدیلی کی تھی۔ اسی طرح فروری 2025 میں زومیٹو نے تہوار سیزن کے دوران پلیٹ فارم فیس کو 6 روپے فی آرڈر سے بڑھا کر 10 روپے فی آرڈر کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سویگی کے شیئروں میں تیزی کے ساتھ کاروبار ہو رہا ہے۔ دوپہر 12:30 بجے سویگی 2.55 فیصد کی تیزی کے ساتھ 279.55 روپے پر تھا۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں شیئر 5 فیصد سے زیادہ اور ایک ماہ میں 10 فیصد سے زیادہ گر چکا ہے۔ جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں اس میں 36 فیصد سے زائد کی بھاری گراوٹ دیکھی گئی ہے۔