اب تو جھوٹ بولنا بند کریں شیوراج سنگھ: راہل

راہل گاندھی نے اسی سلسلہ میں کہا کہ کانگریس محبت کی سیاست کرتی ہے۔ پارٹی نے اس شخص کے بھائی کا بھی قرض معاف کردیا جس نے کانگریس کے بارے میں ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بینا (ساگر): کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج قرض معافی پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے دو لوگوں کی قرض معافی پر ثبوت سامنے آنے کے بعد تو وہ جھوٹ بولنا بند کردیں۔

راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے ساگر پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار پربھو سنگھ کی حمایت میں بینا میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جہاں جاتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں۔ وہی بات شیو راج چوہان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے شیو راج چوہان کے دو کنبہ کے لوگوں کا قرض معاف کیا، لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی غلطی ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعلی کمل ناتھ نے انہیں شیو راج چوہان کے کنبہ کے افراد کے قرض معافی سے متعلق فارم دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ شیو راج چوہان کے کنبہ کے لوگوں نے قرض معافی کی درخواست دی تھی اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے بھائیوں نے قرض معافی درخواست نہیں دی۔

اس کے آگے انہوں نے کہاکہ شیو راج چوہان اب تو جھوٹ بولنا بند کردیں۔ اسی دوران انہوں نے اسٹیج پر موجود وزیراعلی کمل ناتھ سے کہا کہ وہ فارم کی ایک کاپی شیو راج چوہان کو بھی بھجوا دیں۔

راہل گاندھی نے اسی سلسلہ میں کہا کہ کانگریس محبت سے سیاست کرتی ہے۔ پارٹی نے اس شخص کے بھی بھائی کا بھی قرض معاف کردیا جس نے کانگریس کے بارے میں ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔