شدید بارشوں کے سبب لکھنؤ میں معمولات زندگی مفلوج، انتظامیہ کا اسکول بند رکھنے کا حکم، ہیلپ لائن نمبر جاری

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے لگاتار ہو رہی بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کے روز اسکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیا اور ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں

لکھنؤ میں بارش / یو این آئی
لکھنؤ میں بارش / یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے لگاتار ہو رہی بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کے روز اسکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی آفت یا پریشان میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں۔

لکھنؤ کے ڈی ایم سوریہ پال گنگوار نے لگاتار بارش کے دوران پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملنے کے پیش نظر لکھنؤ کے شہری اور دیہی علاقوں میں جماعت 12تک کے سبھی سرکاری، پرائیویٹ اور امداد یافتہ اسکولوں کو 16ستمبر کو بند رکھنے کا آرڈر جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ لکھنؤ کی کمشنر روشن جیکب کی ہدایت پر ڈی ایم گنگوار نے ضلع لکھنؤ میں 15ستمبر کی رات سے ہورہی لگاتار بارش کے پیش نظر مقامی افراد کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسم نے پہلے ہی 17ستمبر تک بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے مقامی افراد کو پورا احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ اس درمیان ڈویژنل کمشنر جیکپ نے پانی جمع ہونے والے علاقوں میں جاکر لوگوں کے مسائل کو جانا۔


ڈی ایم نے اپنی ہدایات میں خستہ حال عمارتوں سے لوگوں کو احتیاط برتنے اور زیارہ ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کامشورہ دیا ہے۔ اس میں کہا گی اہے کہ لوگ بھیڑ و ٹریفک والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اور کھلے سیور، بجلی کے تار و کھمبوں سے دور رہیں۔انہوں نے نے پانی جمع ہونے اور درخت گرنے جیسے کسی بھی قسم کے پریشانی یا جانکاری ملنے پر نگر نگم کے کنٹرول روم کو مطلع کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے لئے ڈی ایم نے تین موبائل فون نمبر 9151055971، 9151055672، 9151055673 جاری کئے جبکہ ٹول فری نمبر 1553 بھی جاری کیا گیا ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق لگاتار ہورہی باش کی وجہ سے لکھنؤ کے زیادہ علاقوں میں بجلی بحران بھی پیدا ہورہا ہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے راجدھانی کے تمام علاقے گذشتہ رات اندھیرے میں رہے۔ ڈی ایم نے وبجلی بریک ڈاؤن وغیرہ ہیلپ لائن نمبر 1912 پر اطلاع دینے کو کہا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے پینے کے پانے کو ابال کر پینے اورنزدیکی ہیلتھ سنٹر سے بلیچنگ پاوڈ و کلورین کی گولیاں حاصل کر نے کی تجویز دیتے ہوئے کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں لکھنؤ کے چیف میڈیکل افسر کے کنٹرول روم کے فون نمبر 05222622080پر رابطہ کرنے کو بھی کہا ہے۔


اسی طرح سے کسی بھی دیگر قسم کے مسائل کے لئے ڈی ایم نے’انٹگریٹیڈ کنٹرول کمانڈ سنٹر‘ کا فون نمبر 0522۔4523000جاری کیا ہے۔ س پر کوئی بھی پریشانی درج کرائی جاسکتی ہے۔ ڈی ایم نے پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹروں کے علاوہ تمام سرکاری اسپتالوں سمیت دیگر سبھی اسپتالوں کو ’ہائی الرٹ موڈ‘ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

اسپتالوں میں ٹراما منجمنٹ، سانپ کاٹنے، بجلی کے کرنٹ اور پانی کی وجہ سے ہونے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کا نظم کرنے، ایمرجنسی سروس میں تعینات افسرا و ملازمین کے ڈیوٹی پر موجود رہنے اور دوا وغیرہ کا نظم، مریض گاڑی کا انتظام بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھہی سبھی سرکاری اور ایمرجنسی خدمات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔