عوام پر نہیں کوئی رحم، پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں لگاتار پانچویں دن اضافہ

گزشتہ پانچ دنوں میں راجدھانی دہلی میں پٹرول 2.74 روپے یعنی 3.84 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔ اس دوران ڈیزل کی قیمت بھی 2.83 روپے یعنی 4.08 فیصد بڑھ چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول - ڈیزل کے قیمت میں آج مسلسل پانچویں دن بڑا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافہ کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول ساڑھے چار مہینوں بعد 74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 19 مہینے بعد 72 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ پانچ دنوں میں پٹرول 2.74 روپے یعنی 3.84 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔ اس دوران ڈیزل کی قیمت بھی 2.83 روپے عینی 4.08 فیصد بڑھ چکی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 60 پیسے بڑھ کر 74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اس سال 25 جنوری کے بعد اس کی سب سے زیادہ سطح ہے۔ ڈیزل بھی 60 پیسے مہنگا ہو کر 72.22 روپے فی لیٹر کے دام میں فروخت ہوا جو 12 نومبر کے بعد اس کی سب سے زیادہ خوردہ قیمت ہے۔


ممبئی میں پٹرول کی قیمت آج 58 پیسے بڑھ کر 80.98 روپے، چنئی میں 54 پیسے بڑھ کر 77.97 رپے اور کولکاتا میں 58 پیسے بڑھ کر 75.94 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کولکاتا میں 54 پیسے مہنگا ہوکر 68.17 روپے، ممبئی میں 57 پیسے مہنگا ہوکر 70.92 روپے اور چنئی میں 52 پیسے کے اضافے کے ساتھ 70.65 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔