یوگی راج میں نہیں رک رہا کرائم، کانسٹیبل کا گولی مار کر قتل

یو پی کے پیلی بھیت ضلع واقع مادھو ٹانڈہ میں تعینات کانسٹیبل مینک کمار کا قتل ایک زمینی تنازعہ کی وجہ سے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کا منوج نامی شخص سے جھگڑا چل رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے مادھوٹانڈہ تھانہ میں تعینات ایک کانسٹیبل کا اتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے غدرپور علاقے میں کچھ لوگوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولس ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔

پولس کا کہنا ہے کہ ضلع رام پور کا رہنے والا کانسٹیبل مینک کمار مادھوٹانڈہ تھانے میں پی آرپی میں تعینات تھا۔ مینک اور منوج نامی شخص کے درمیان زمینی تنازع چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف کے لوگ منگل کی رات اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر کے مذکورہ علاقے میں ایک ڈھابے پر بیٹھے تھے اور زمین تنازع پر پھر کہاسنی ہوگئی ۔کہا سنی کے دوران منوج نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مینک کمار کو طمنچے سے گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر موت ہو گئی۔


پولس نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ واقعہ کے تعلق سے منوج سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ پولس نے کلیدی ملزم منوج کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔