پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں، بلند ترین سطح پر برقرار

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 102.52 روپے فی لیٹر ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.45 روپے فی لیٹراور ڈیزل 103.78 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: منگل کو مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے کھلے کاروبار میں کچھ نشیب و فراز کے درمیان اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 102.52 روپے فی لیٹر ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.45 روپے فی لیٹراور ڈیزل 103.78 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس وقت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور بیشتر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 19 میں سے 14 دن قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 4.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.70 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔


بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ منگل کو سنگاپور میں ابتدائی کاروبار میں خام تیل میں نرمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ 0.08 فیصد گھٹ کر 84.26 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام 0.01 فیصد گھٹ کر 82.43 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ پچھلے ہفتے ان دونوں ایندھنوں میں تقریباً تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 105.84 —————— 94.57

ممبئی -————— 111.77 —————— 102.52

چنئی —————— 10- 103.01 -—————- 98.92

کولکتہ ———— 106.43 —————— 97.68

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔