نتیش کمار کو دہلی میں مل گئی نئی رہائش، سنہری باغ میں ٹائپ-8 زمرہ کا سرکاری بنگلہ الاٹ

نتیش کمار کو پٹنہ میں بھی ایک بنگلہ الاٹ  کیا گیا ہے جو کہ 7 سرکلر روڈ میں ہے۔ یہ بنگلہ 10 سرکلر روڈ کے قریب ہے، جہاں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کی فیملی رہتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دہلی میں نیا بنگلہ الاٹ ہو گیا ہے۔ نئے بنگلے کے لحاظ سے وہ بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کے پڑوسی بن گئے ہیں۔ ساتھ ہی نئے انتظام کے تحت نتیش کمار کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انھیں سی آر پی ایف کی زیڈ پلس زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور راجی سبھا رکن نتیش کمار اب دہلی میں 9 سنہری باغ واقع ٹائپ-8 زمرہ کے بنگلے میں رہیں گے۔ انھیں یہیں عالیشان بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ ملک کے سرکردہ لیڈران کے لحاظ سے وی آئی پی خطہ مانا جاتا ہے۔ ایک بنگلہ انھیں پٹنہ میں بھی فراہم کیا گیا ہے۔ پٹنہ میں وہ 7 سرکلر روڈ واقع بنگلے پر رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ رہائش 1 اَنے مارگ سے نتیش کا بیشتر سامان 7 سرکلر روڈ واقع نئی رہائش میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


نتیش کمار کو پٹنہ میں ملی نئی رہائش 10 سرکلر روڈ کے قریب ہے، جہاں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کا کنبہ رہتا ہے۔ نتیش کمار کے نئے 7 سرکلر بنگلے پر ہی جنتا دل یونائٹیڈ نے آئندہ ہفتہ پیر (20 اپریل) کو پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں جنتا دل یو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔

بہرحال، بتایا جا رہا ہے کہ دہلی کے ٹائپ-8 بنگلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی رہتے ہیں۔ 9 سنہری باغ واقع بنگلے میں آنے پر نتیش کمار اب بی جے پی صدر نتن نوین کے پڑوسی بھی بن جائیں گے۔ وہ 8 نمبر والے بنگلے میں رہتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کو الاٹ یہ رہائش تقریباً 3 ایکڑ علاقہ میں پھیلا ہوا ہے اور اس میں جدید سہولیات کے ساتھ اعلیٰ سطح کی سیکورٹی بھی ہے۔ اس بنگلے میں 5 بیڈروم، لیونگ روم، ڈائننگ ایریا اور اسٹڈی روم کے علاوہ 6 اسٹاف کوارٹرس بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔