راجستھان کے جھالاواڑ میں المناک حادثہ، ماروتی وین اور ٹرک تصادم میں 9 افراد ہلاک

راجستھان کے جھالاواڑ میں ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے، وین اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا  جس میں 9 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ ایک شخص شدید زخمی بتایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے جھالاواڑ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد مدھیہ پردیش سے آرہے تھے۔ فی الحال لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھالاواڑ میں سڑک حادثے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ایک تیز رفتار ماروتی وین اور ٹرک ٹرالی کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے مدھیہ پردیش سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ جب یہ لوگ جھالاواڑ میں نیشنل ہائی وے (NH 52) پر اکلیرا کے قریب پہنچے تو یہ ہولناک حادثہ پیش آیا ۔


واقعہ کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے اسے دیکھا تو وہ فوراً موقع پر پہنچے اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کچھ دیر میں موقع پر پہنچ گئی اور معلومات جمع کی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

لاشوں کو اکلیرا ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔ اکلیرا پولیس موقع پر موجود ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ لواحقین کے موقع پر پہنچنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔