ایل او سی پر پاکستان کی کی جانب سے فائرنگ، ایک جوان شہید

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

16 Sep 2020, 12:20 PM

ایل او سی پر پاکستان کی کی جانب سے فائرنگ، ایک جوان شہید

جموں وکشمیر کے سندر بن سیکٹر میں ایل او سی پر 15 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے ہوئی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کی 16 کور بٹالین میں تعینات نائک انیش تھامس شہید ہوگئے تھے۔

16 Sep 2020, 11:54 AM

یوشیہدے سوگا جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب، پی ایم مودی نے دی مبارک باد

یوشیہدے سوگا جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں، جاپان کی حکمران جماعت نے وزیر کابینہ اور سابق وزیر اعظم شینزو ابے کے حامی یوشیہدے سوگا کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق 71 سالہ یوشیہدے سوگا نے حکمران جماعت لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قیادت کے ووٹنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ان کے وزیراعظم بننے کے لیے راستہ ہموار ہو گیا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوشیہدے سوگا کے جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

16 Sep 2020, 11:00 AM

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس سے مزید 49 ہلاکتیں

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں کورونا وائرس کی زد میں آنے سے ایک دن میں مزید 49 افراد کی موت ہوگئی جبکہ اس جان لیوا وبا کے مزید 1656 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ اطلاع بدھ کے روز افسران نےدی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ضلع لاتوررہا جہاں کورونا کے299 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 10 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 406 کیسزاور نو ہلاکتیں ، عثمان آباد میں 226 نئے کیسز اور آٹھ ہلاکتیں ، ضلع بیڈ میں 116 نئے کیسز اور آٹھ ہلاکتیں، ضلع پربھنی میں 52 کیسز اور آٹھ ہلاکتیں،ضلع ناندیڑ میں 345 کیسز اورتین ہلاکتیں ، جالنہ میں 136 نئے کیسز اور دو اموات اور ضلع ہنگولی میں 25 نئے کیسز اور ایک شخص کی مہلک وبا کورونا سے موت ہوگئی۔

16 Sep 2020, 9:37 AM

کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات، کیسز 50 لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس کے اعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1290 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90123 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کیسز کی تعداد کے معاملہ میں ہندوستان امریکہ کے بعد دسرے مقام پر ہے اور یہاں مجموعی طور پر 5020359 لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں اموات کی مجموعی تعداد 82091 ہو چکی ہے۔

16 Sep 2020, 9:45 AM

مرکزی وزیر رینوکا سنگھ کورونا پازیٹیو

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت (قبائلی امور) اور چھتیس گڑھ کے سرگوجا سے ممبر پارلیمنٹ رینوکا سنگھ کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ محترمہ سنگھ نے خود یہ اطلاع منگل کو ٹویٹر پر دی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’پارلیمنٹ اجلاس کی کارروائی میں شرکت سے پہلے میں نے کورونا جانچ لازمی ہونے پر کووڈ ٹیسٹ کرایا، جس میں میری رپورٹ مثبت آئی حالانکہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے‘‘۔ میں چھتیس گڑھ بھون میں ٹھہری تھی۔ میں اب ڈاکٹروں کے مشورے پر علاج کے لئے ایمس جارہی ہوں۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی کورونا جانچ کروائیں اور خود کو کوارنٹائن کرلیں۔

16 Sep 2020, 9:43 AM

اوڈیشہ میں کورونا متاثر مریض کی خودکشی

پوری: اوڈیشہ میں کورونا وائرس سے متاثر ایک نوجوان نے نس کاٹ کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مدھو سودن داس (29) نامی شخص بلڈ کینسر سے متاثر تھا اور اس کا بھوبنیشور کے ایمس میں علاج چل رہا تھا جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ مدھو سودن اپنی ماں کے ساتھ کوارنٹائن میں تھا۔ وہ پوری آکر ایک ہوٹل میں روکے تھے۔ اتوار کی رات جب اس کی ماں سو رہی تھی جب اس نے بلیڈ سے نس کاٹ لی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

next