کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی، ریکوری کی شرح بڑھ کر 97.87 فیصد ہوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح 97.87 ہو گئی

کورونا وائرس / یو این آئی
کورونا وائرس / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح 97.87 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، ہفتے کے روز ملک میں 73 لاکھ 76 ہزار 846 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 90 کروڑ 51 لاکھ 75 ہزار 348 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22842 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 803 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 25930 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک ہونے والے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 94 ہزار 529 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3332 کم ہو کر دو لاکھ 70 ہزار 557 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 244 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 448817 ہو گئی ہے۔


ملک میں صحت یابی کی شرح 97.87 فیصد ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 0.80 رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔

فعال معاملات کے لحاظ سے کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1341 ایکٹو کیسز کی کمی آئی ہے ، اب ان کی تعداد کم ہو کر 141740 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 14437 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے آزاد ہونے والے افراد کی تعداد 4540866 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 121 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25303 ہوگئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔