این ڈی ٹی وی کے سینیئر صحافی رویش کمار ’رامن میگسیسے ایوارڈ‘ کے لیے نامزد

این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی رویش کمار کو ’صحافت کے ذریعے بے نواؤں کی آواز بننے‘، ’پیشہ کے تئیں پابند عہد رہنے اور اعلیٰ معیار کی اخلاقی صحافت‘ کرنے کے لیے رامن میگسیسے ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی رویش کمار کو آج’صحافت کے ذریعے بے نواؤں کی آواز بننے‘اور’پیشہ کےتئیں پابند عہد اور اعلیٰ معیار کی اخلاقی صحافت‘کے لیے معروف رامن میگسیسےایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا۔

رویش کمار ان پانچ شخصیات میں سے ایک ہیں جنھیں2019 میں ایشیا کا ’نوبل انعام‘سمجھے جانے والے رامن میگسیسے انعام کا فاتح اعلان کیاگیا۔توصیف نامےمیں کہا گیا ہے کہ مسٹر رویش (44) ہندوستان کے سب سے زیادہ مؤثر ٹی وی صحافیوں میں سے ایک اور این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیئر ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں۔ یہ ایوارڈ فلپائن کے منالی میں نو ستمبر کوایک پروگرام میں دیا جائے گا۔


کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت،جموں وکشمیر اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی،کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا، ٹی ایم سی کے رکن ڈیریک اوبرین، راشٹریہ جنتا دل (آر جےڈی) اورکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مسٹر رویش کو مبارکباد دی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،’ ہندوستانی صحافت میں غیر معمولی اور بے خوف صحافی رویش کمار کو مبارکباد، میں جانتا ہوں کہ ہندوستان اور اس کے اداروں پر ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے جیسے کئی اور کھڑے ہونے کو تیار ہیں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔