کروز میں ڈرگس پارٹی، این سی بی کا چھاپہ، کئی لوگ حراست میں

این سی بی نے کروز میں چل رہی ایک پارٹی پر چھاپہ مارا اور کئی لوگو ں کو حراست میں لے لیا جس میں ایک بالی وڈ اداکار کا بیٹا بھی بتایا جا رہا ہے ۔

فائل علامتی تصویر یو این آئی
فائل علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ڈرگس کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ممبئی سے گووا جا رہے ایک کروز پر چھاپہ مارا جس میں کم از کم دس افراد کو حراست میں لیا ہے ۔شائع خبروں کے مطابق گرفتار لوگوں میں ایک بالی ووڈ اداکار کا بیٹا بھی شامل ہے۔

واضح رہے این سی بی کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ممبئی سے گووا جانے والے ایک کروز میں ڈرگس کی پارٹی کا احتما م کیا جا رہا ہے ۔ این سی بی نے مسافروں کے طور پر اپنے افسران کو جہاز میں بھیج دیا اور اند ر پہنچنے کے بعد ہی ان افسران نے چھاپہ مارا اور لوگوں کو گرفتار کر لیا ۔


بتایا جا رہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب این سی بی نے کسی کروز یعنی پانی کے جہاز پر چھاپہ مارا ہے اور اس کو ایک بڑی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق گرفتار لوگوں میں بالی ووڈ کے ایک اداکار کا بیٹا بھی شامل ہے لیکن ابھی اس بات کا علم نہیں کہ گرفتار ہونے والا کون ہے اور کس اداکار کا بیٹا ہے۔

خبروں کے مطابق اس جہاز کی اوپننگ ہی تقریبا دو ہفتہ پہلے ہوئی تھی ۔ اس جہا ز سے این سی بی کو چھاپہ کے دوران کوکین، حشیش اور ایم ڈی سمیت کئی ڈرگس ملے ہیں اور این سی بی کے اس آپریشن کو زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھڑے نے انجام دیا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔