کروز شپ ریو پارٹی کا منتظم کاشف خان وانکھیڈے کا دوست: نواب ملک

نواب ملک نے دعویٰ کیا کہ کاشف خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کا قریبی دوست ہے اس لیے اسے رہا کیا گیااور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے اعلیٰ افسر سمیر وانکھیڈے کے خلاف اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ گوا جانے والی لگژری کروز لائنر کورڈیلیا پر ڈرگس پارٹی کے منتظم وانکھیڈے کے قریبی دوست تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے جاننا چاہا کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔
مسٹر ملک نے ایک نجی نیوز چینل کو بتایا کہ پارٹی آرگنائزر کاشف خان کو 2 اکتوبر کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کروز شپ پر دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی جاننے کا مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

مسٹر ملک نے دعویٰ کیا کہ خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کا قریبی دوست ہے اس لیے اسے رہا کیا گیا۔ کاشف خان جے ایف ٹی وی کے انڈیا ہیڈ ہیں اور فیشن ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔


نواب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ کاشف خان کی گرل فرینڈ رکمنی ہوڈ کے پاس بندوق کے ساتھ فوٹو ہیں۔

اس سارے معاملے میں نواب ملک کی جانب سے روز نئے انکشافات کئے جا رہے ہیں ۔ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے این سی بی کے زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھیڈے کا برتھ سرٹیفیکیٹ ٹویٹ کر کے ان کے مذہب پر اور نوکری پر سوال کھڑے کر دئے تھے ۔ اس کے بعد انہوں نے سمیر وانکھیڈے کا نکاہ نامہ شئیر کیا جس میں سمیر کو مسلمان بتایا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس نئے انکشاف کے بعد سمیر کے لئے کیسی مشکلیں بڑھتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Oct 2021, 7:11 AM