چھتیس گڑھ چناؤ: سدھو نے سنبھالی کانگریس کی بلے بازی، رمن سنگھ پر کیا حملہ

سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو غریبوں کا رہنما کہنے والے مسٹر مودی امیروں سے دوستی نبھارہے ہیں اور غریبوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بلاسپور: کانگریس کے لیڈر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کو چھتیس گڑھ کے وزیراعلی رمن سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رمن حکومت گھپلہ بازوں کا ساتھ دینے اور غریبوں کے خلاف کام کرنے والی حکومت ہے۔

سدھو نے گاندھی چوک کے نزدیک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت کے قول وفعل میں تضادہے۔ اس حکومت کے مدت کار میں بدعنوانوں اور گھپلہ بازوں کی مزے ہیں جبکہ غریب اور عام آدمی پریشان ہے جن کو بھلائی کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔

سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو غریبوں کا رہنما کہنے والے مسٹر مودی امیروں سے دوستی نبھارہے ہیں اور غریبوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’جھوٹ بولے، کوا کاٹے‘‘۔ آج میں آیا ہوں تو را ز کھول کر ہی جاؤں گا۔ انہوں نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کے قیمتوں میں زبردست اضافہ کے مسئلہ پر مرکز کی زیر قیادت بی جے پی حکومت پر زبردست تنقید کی۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو بلاسپور سے کانگریس امیدوار شیلیش پانڈے کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔