وزیر اعظم نریندر مودی اپنا 56 انچ کا سینہ لے کر پریس کانفرنس کریں: راہل گاندھی 

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس صدر کے طور پر وہ مسلسل میڈیا سے بات کرتے رہتے ہیں اور ان کے ہر سوال کا جواب دیتے ہیں لیکن وزیراعظم پریس سے کبھی بات ہی نہیں کرتے۔

راہل گاندھی اور نریندر مودی کی فائل تصویر
راہل گاندھی اور نریندر مودی کی فائل تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر پریس سے بات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے طنز کیا کہ انہیں اپنے 56 انچ کے سینے کے ساتھ پریس کانفرنس کرنی چاہیے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس صدر کے طور پر وہ مسلسل میڈیا سے بات کرتے رہتے ہیں اور ان کے ہر سوال کا جواب دیتے ہیں لیکن وزیراعظم پریس سے کبھی بات نہیں کرتے۔ انہوں نے پہلے بھی کئی بار یہ الزام عائد کیا ہے کہ مودی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے سے ڈرتے ہیں اس لئے وہ پریس سے بات نہیں کرتے۔

انہوں نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ ’کل چھتیس گڑھ میں میں نے پریس کے ارکان سے بات چیت کی۔ اس بات چیت کی ایک چھوٹی سی ویڈیا دیکھیں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہمارے وزیراعظم بھی (اپنے 56 انچ کے سینے کے ساتھ) پریس کانفرنس کریں گے‘۔

اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا جس میں وہ چھتیس گڑھ میں اپنے انتخابی پروگرام کے دوران صحافیوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور ان کے ہر سوال کا جواب دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔