نقوی حج 2022کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کریں گے

خادم الحجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران عازمین حج کی مددکرتے ہیں اور اس سال ملک بھر سے بارہ خواتین سمیت 400 سے زیادہ خادم الحجاج نے تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حج 2022کی تیاریاں جاری ہیں اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی حج 2022کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے ایک پروگرام کا آج افتتاح کریں گے ۔

کورونا وبا کی وجہ سے گز شتہ دوسال سے حج کی سعادت سے محروم لوگوں کےلیے اس سال سفرحج پر جانے کا مبارک موقع مل رہاہے اور حکومت کی طرف سے بھی اس کارخیر کی تیاریاں زورشورسے جاری ہیں ۔


وزیر موصوف آج 23مئی کو نئی دہلی میں جواہرلال نہرواسٹیڈیم کے نزدیک اسکوپ کمپلکس میں صبح ساڑھے 9بجے حج 2022کےلیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔

اس ماہ کے اوائل میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے ممبئی کے حج ہاؤس میں خادم الحجاج کےلیے دوروزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کیاتھا۔خادم الحجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران عازمین حج کی مددکرتے ہیں ۔ملک بھر سے بارہ خواتین سمیت 400 سے زیادہ خادم الحجاج نے اس تربیتی کیمپ میں حصہ لیاتھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔