مظفرنگر: کھتولی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان، اس دن ہوگی ووٹنگ، 8 دسمبر کو جاری ہوگا نتیجہ

کھتولی سیٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 18 نومبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور 21 نومبر تک نامزدگیاں واپس لی جا سکیں گی۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

مظفرنگر: اتر پردیش کے مظفرنگر کی کھتولی اسمبلی سیٹ خالی ہونے کے بعد منگل کے روز الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ کھتولی اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ یوپی میں مین پوری لوک سبھا سیٹ اور رامپور اسمبلی سیٹ کے ساتھ ہی کھتولی میں بھی ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کھتولی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لئے نامزدگیوں کا عمل 10 نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سیٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے آخری تاریخ 17 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ 18 نومبر کو نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ نامزدگیوں کو 21 نومبر تک واپس لیا جا سکے گا۔ پانچ دسمبر کو پولنگ ہوگی اور آٹھ دسمبر کو نتیجہ جاری کیا جائے گا۔


خیال رہے کہ مظفر نگر فسادات میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر مظفر نگر ضلع کے کھتولی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی کی اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔ اب اسمبلی سکریٹریٹ نے اسے خالی سیٹ قرار دے دیا ہے، پیر کے روز اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔