مرنال کی بیٹھک: ’ہنومان جی‘ کی ذات اور نصیرالدین شاہ کی ٹرولنگ

’مرنال کی بیٹھک‘ ویڈیو بلاگ میں اس مرتبہ ہنومان جی کی ذات اور مذہب کے تعلق سے باتیں کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی اداکار نصیرالدین شاہ کے ایک بیان کا تذکرہ ہے جس پر وہ ٹرولنگ کے شکار ہو گئے ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ کچھ دنوں سے ہنومان جی کی ذات اور مذہب پر خوب تبصرے ہو رہے ہیں۔ کوئی ہنومان جی کو دلت کہہ رہا ہے تو کوئی قبائلی کہہ رہا ہے اور حد تو یہ ہے کہ کچھ لوگ انھیں مسلمان قرار دے رہے ہیں۔ کئی لیڈر تو ہنومان کو جاٹ اور چین کا باشندہ بھی بتا رہے ہیں۔

دوسری طرف بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار نصیرالدین شاہ اپنے ایک بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب ٹرول ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انھیں ڈر لگتا ہے کہ اگر ان کے بچوں سے ان کا مذہب پوچھا گیا تو کیا ہوگا؟ ان کے اس بیان پر طرح طرح کے رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان فکر انگیز ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */