سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت، علاقے میں تلاشی آپریشن

جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد اتوار کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے

ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد اتوار کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو کئی منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کی علی الصبح علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔


ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔ دریں اثنا بارڈر سیکورٹی فورسز کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ جس مقام پر پاکستانی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا وہاں ماضی میں کئی مرتبہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ بتادیں کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر امکانی دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */