مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں 2 روپے کا کیا اضافہ

مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اوراب صارفین کو دودھ کے لیے 2 روپے فی لیٹر ادا کرنا ہوں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیاہے۔ اب صارفین کو موجودہ شرح سے 2 روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ) سے ہو گا۔ نئی قیمتیں دہلی-این سی آر سمیت ملک بھر کی تمام ریاستوں کے لیے لاگو ہوں گی۔ مدر ڈیری دہلی-این سی آر میں روزانہ تقریباً 35 لاکھ لیٹر دودھ فروخت کرتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتیں اس لیے بڑھی ہیں کیونکہ کسانوں سے دودھ کی خریداری کی قیمت میں 4 سے 5 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ملک بھر میں گرمیوں کا موسم جلد شروع ہونا اور کئی ریاستوں میں جاری ہیٹ ویو ہے جس کی وجہ سے جانوروں کے دودھ کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔


ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 49 روپے سے بڑھ کر 51 روپے فی لیٹر اور گائے کے دودھ کی قیمت 57 روپے سے بڑھ کر 59 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ بغیر پیک شدہ ٹونڈ دودھ کی قیمت 54 روپے سے بڑھ کر 56 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ٹونڈ دودھ (پاؤچ) کی قیمت 56 روپے سے بڑھ کر 57 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ فل کریم دودھ (پاؤچ) کی قیمت 68 روپے سے بڑھ کر 69 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔