بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار: پولیس

پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش شیری مارکیٹ کی طرف آرہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب ملی ٹنٹ گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے فتح گڑھ شیری میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش شیری مارکیٹ کی طرف آرہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت مجید احمد صوفی ولد عبدالاحد صوفی ساکن فتح گڑھ شیری کے بطور ہوئی ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران منشیات فروش کی تحویل سے 140 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا اور اس کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ بیان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن شیری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔