دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں صبح صبح ہوئی بارش

ہلکی بارش نے آج دہلی-این سی آر میں موسم خوشگوار بنا دیا۔ اگلے تین دنوں میں قومی راجدھانی میں موسم میں تبدیلی کے آثار بھی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

مانسون دہلی-این سی آر میں پوری طرح سے سرگرم ہے۔ اتوار یعنی آج صبح ہلکی سے درمیانی بارش نے موسم کو بدل کر رکھ دیا۔ یہ بارش  درجہ حرارت میں کمی لائی ہے، جس سے گرمی سے انتہائی ضروری راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ راحت آئندہ چند روز تک جاری رہے گی، بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اتوار  یعنی23 اگست کو ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے بعد صبح سویرے کئی علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ 24 اگست کو بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


اتوار کی صبح 6 بجے دہلی-این سی آر میں بارش کا 33 فیصد امکان تھا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔ دہلی-این سی آر میں فی الحال 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دہلی-این سی آر میں پیر  یعنی 24 اگست کو ہلکی بارش متوقع ہے۔ منگل  یعنی25 اگست سے موسم میں تبدیلی آئے گی۔ محکمہ موسمیات نے 25، 26 اور 27 اگست کے لیے "جزوی طور پر ابر آلود آسمان" کی پیش گوئی جاری کی ہے۔ ان تین دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ مسلسل بارش اور ہوا کی سمت میں تبدیلی کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔