ملک میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت کورونا ویکسین کی 169.46 کروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 169.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 169.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 لاکھ 10 ہزار 770 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 169 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 697 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔


وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ سات ہزار 770 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 11 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 2.90 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 7.42 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران دو لاکھ 13 ہزار 246 لوگ جان لیواکووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ چار لاکھ 61 ہزار 148 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اوریہ شرح 95.91 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 48 ہزار 513 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور یہ تعداد 74 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 141 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔