ایران میں کورونا کے 15 ہزار سے زائد نئے معاملے، 284 مریض فوت

ملک میں جمعہ تک تین کروڑ سات لاکھ 380 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور ایک کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 292 لوگوں کو دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔

ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

تہران: ایران میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 15294 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 55 لاکھ آٹھ ہزار 885 ہوگئی۔

ایران کی وزارت صحت اور طبی تعلیم نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 284 افراد ہلاک ہوئے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 118792 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک بھر میں کل 48 لاکھ 97 ہزار 876 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں یا انہیں اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ 6502 افراد انتہائی نگہداشت یونٹوں میں داخل ہیں۔


ملک میں جمعہ تک تین کروڑ سات لاکھ 380 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور ایک کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 292 لوگوں کو دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔ ایران میں فروری 2020 میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔