ملک بھر میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے دوران 107 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 30 لاکھ 90 ہزار 920 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30.90 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات صبح تک کل 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 افراد کا ویکسینیشن ہوگیا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 30 لاکھ 90 ہزار 920 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 ہوگئی ہیں۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12885 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 579 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.43 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 15054 افراد انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 37 لاکھ 12 ہزار 794 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.23 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 67 ہزار 91 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 61 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 76 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔