موربی حادثہ: گجرات حکومت نے میونسپلٹی کو بھیجا ’وجہ بتاؤ نوٹس‘، تو جواب ملا ’ہمارے پاس دستاویزات ہی نہیں‘

موربی میونسپلٹی نے پیر کے روز ایک میٹنگ کی جس میں قرارداد پاس کرتے ہوئے حکومت سے ایس آئی ٹی کے ذریعہ ضبط دستاویز واپس کرنے کی گزارش  کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>موربی پل، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

موربی پل، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گجرات کے موربی میں گزشتہ سال ہوئے اندوہناک پل حادثہ معاملہ میں ریاستی حکومت نے موربی میونسپلٹی کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ پل حادثے کو لے کر میونسپلٹی کو تحلیل کیوں نہیں کر دینا چاہیے؟ اس کے جواب میں میونسپلٹی نے اپنے پاس موربی معاملہ سے جڑے دستاویزات نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ موربی میونسپلٹی نے گجرات حکومت سے گزارش کی ہے کہ قصبہ میں کچھ ماہ پہلے ایک پل گرنے کے حادثہ کی تفتیش کے لیے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ ضبط کیے گئے دستاویزوں کو لوٹا دیا جائے تاکہ وہ حکومت کے ذریعہ جاری ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کا جواب دے سکے۔

واضح رہے کہ موربی حادثہ میں 135 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس معاملے میں میونسپلٹی کے ایک افسر نے کہا کہ سبھی دستاویزات حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی کے پاس ہیں اور میونسپلتی کے پاس کوئی کاغذ نہیں ہے۔ ریاست کے محکمہ شہری ترقیات نے نوٹس میں موربی میونسپلٹی کو 25 جنوری تک تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ موربی میونسپلٹی کے ساتھ ہوئے معاہدہ کے مطابق پل کی دیکھ ریکھ اوریوا گروپ کر رہا تھا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق موربی میونسپلٹی نے پیر کے روز ایک میٹنگ کی جس میں قرارداد پاس کرتے ہوئے حکومت سے ایس آئی ٹی کے ذریعہ ضبط دستاویز واپس کرنے کی گزارش  کی گئی۔ میٹنگ کے بعد میونسپلٹی کے نائب سربراہ جئے راج سنگھ جڈیجہ نے نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی اور کہا کہ حکومت کے ذریعہ جاری ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کا جواب دینے کے لیے دستاویز ضروری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔