شوّال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز بدھ یکم شوال المکرم ہوگی اور ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

عید الفطربروز بدھ،مہاراشٹر میں چاند نظرآنے کی شہادت
ممبئی: ممبئی میں جامع مسجد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطرکا چند نظرآنے کی تصدیق کردی ہے اور ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک 1440 ھ مطابق۴جون2019 کوشوال المکرم کا چاند ہوگیا ہےلہٰذا عید الفطر۵ جون 2019کوہوگی۔
رضااکیڈمی کے سربراہ سعید نوری کی اطلاع کے مطابق بھیونڈی میں چاند نظرآیا ہے ۔
سنی جمعیتہ علماءمدنپورہ بڑی مسجد کے ذرائع نے بھی مالیگاﺅں ، بھیونڈی ،پونے،مراٹھوارہ ،اورنگ آباد،ناندیڑوغیرہ سے بھی چاند نظرآنے کی اطلاع موصول ہوئی اور بھیونڈی کی شہادت کے بعد شوال کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا جائے گا۔ دراصل ممبئی میں مطلع ابرآلود تھا ،اس لیے چند کی شہادت نہیں ہوگی ،لیکن بھیونڈی ،امرناتھ اور اطراف کے پچاس کلومیٹر کے دائرے میں چاند نظرآنے کی رویت موصول ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں چاند دکھتے رویت ہلال کمیٹی کے ارکان
عید الفطر کا چاند نظرآیا
آج مورخہ 29 رمضان المبارک 1440ھ بمطابق چار جون 2019 بروز منگل شوال المکرم کا چاند نظرآیا۔ موصولہ ذرائع کے مطابق آج دار الحکومت پٹنہ سمیت ریاست و ملک کے مختلف علاقوں سے شوا ل ا لمکرم کا چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی ہیں جن کی تصدیق مرکزی دار القضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ، مرکزی ادارہ شرعیہ، جامع مسجد دہلی کے شاہی امام بخاری سمیت ملک کی مختلف تنظیموں اور رویت ہلال کمیٹی نے کی ہے لہذا یکم شوال بروز بدھ عید الفطر کی نماز ہوگی ۔
مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف پٹنہ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 4جون کو شوال المکرم کا چاند دیکھا گیا۔
ریلیز کے مطابق امارت شرعیہ کی میٹنگ کے بعد قاضی شریعت عبدالجلیل قاسمی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امارت کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مقامات پر چاند نظر نہیں آیا لیکن کٹیہار، مظفرپور اور آسام اور جھارکھنڈ کے بعض علاقوں میں عام رویت ہوئی ہے جس کی تصدیق کر لی گئی ہے لہٰذا پانچ جون 2019 بروز بدھ عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔
شوال کا چاند نظر آ گیا، رویت ہلاک کمیٹی نے بھی کیا اعلان
دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام احمد بخاری کی جانب سے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ سے بھی اعلان کیا گیا ہے۔ عید الفطر کل بروز بدھ منائی جائے گی۔
عمارت شریعہ کی جانب سے چاند نظر آنے کی تصدیق
عمارت شریعہ پٹنہ کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا مرکزی اصلاحی رویت ہلال کمیٹی ضلع کتیہار، بہار کی جانب سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ دہلی کی شاہی جامع مسجد سے ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

شوّال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہوگی
شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز بدھ یکم شوال المکرم ہوگی اور ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مطابق آسام، بنگال، بہار اور اترپردیش سمیت متعدد علاقوں عوام نے چاند دیکھا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں ہندوستان کی متعدد رویت ہلال کمیٹیوں کا اعلان ابھی باقی ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔
مسلمان دن کا آغاز میٹھا کھانے سے کریں گے اور پھر نماز عید ادا کی جائے گی۔ شہر اقتدار میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع دہلی کی شاہی جامع مسجد میں ہو گا۔ دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جن کے بعد لوگ عید ملیں گے اور پھر دوست احباب اور عزیز و اقارب سے ملنے ملانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
سعودی عرب میں آج منائی گئی عید الفطر
سعودی عرب میں شوّال المکرم کا چاند کل نظر آگیا تھا اور آج منگل چار جون کو وہاں مذہبی عقیدت و احترام سے عید الفطر منائی گئی۔ متحدہ عرب امارات اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی گئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔



